Jan ۳۰, ۲۰۲۶ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں اسلامی جمہوریہ ایران سے اظہار یکجہتی ، امریکی دھمکیوں کی شدید مذمت

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج نمازِ جمعہ کے بعد اسلامی انقلاب اور محورِ مقاومت کے حامیوں نے اسلامی جمہوریہ ایران سے یکجہتی اور امریکی دھمکیوں کی مذمت کے لیے احتجاجی مظاہرے کیے

سحرنیوز/پاکستان:    ارنا کے مطابق، اسلام آباد میں نمازیوں نے پاکستان کے ٹرمپ کی نام نہاد امن کمیٹی میں شامل ہونے پر احتجاج کیا اور امریکہ کی ایران کے خلاف دھمکیوں کو مسترد کیا۔

مظاہرین نے کہا کہ پاکستانی عوام ایران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اسی طرح کراچی اور لاہور میں بھی مظاہرے ہوئے جہاں شرکاء نے صہیونی حکومت کے جرائم اور امریکی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

مقررین نے عالمی برادری کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا دفاع دراصل پاکستان کا دفاع ہے۔مظاہرین نے پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس نام نہاد امن کمیٹی میں شمولیت پر نظرِ ثانی کرے، کیونکہ یہ اقدام امن نہیں بلکہ جنگ مسلط کرنے کی کوشش ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماؤں نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اس کی اعلیٰ قیادت کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کی سخت مذمت کی۔

 

ٹیگس