Mar ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران خطے کے ملکوں کا طاقتور بھائی ہے، خطیب نماز جمعہ تہران

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کے ملکوں کا ایک طاقتور برادر ملک ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کے ملکوں کا طاقتور برادر ملک ہے کہا کہ ایران کی طاقت و توانائی علاقے کے ملکوں کے امن و استحکام کے لئے ہی  ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے علاقے میں ایرانوفوبیا  کی پالیسی خاص طور پر امریکا میں ٹرمپ حکومت کے آنے کے بعد اس پالیسی میں مزید شدت آنے  کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے ملکوں کے حکام کو جان لینا چاہئے کہ امریکا ان لوگوں کو صرف استعمال کرنا چاہتا ہے اور صدام کی طرح ایک دن ان حکام کو بھی کنارے لگادے گا۔

تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امریکا علاقے کے ملکوں کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے کہا کہ علاقے کے ملکوں کو امریکا کی اس سازش اور فتنے پر اپنی آنکھیں کھلی رکھنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران میدان میں نہ آتا تو آج عراق، شام اور لبنان میں داعش کی حکومت ہوتی۔ تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ شام میں ایک ممنوعہ علاقہ بنانے کا مقصد پناہ گزینوں کو جگہ فراہم کرنا نہیں ہے کہا کہ مغربی ممالک اس طرح شام کے ٹکڑے کرکے اس علاقے میں دہشت گردوں کو جگہ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

ٹیگس