Mar ۰۷, ۲۰۲۵ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
  • امریکہ کی غلامی کرنے والوں یوکرین کے صدر کی ہوئی ذلت سے سبق سیکھنا چاہئے: آیت اللہ خاتمی

تہران کےعارضی امام جمعہ نے ایران کے خلاف فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی معاندانہ پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

تہران کے عارضی امام جمعہ آیت اللہ احمد خاتمی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں ملک کے خلاف امریکہ اور یورپ کی معاندانہ پالیسیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ٹرائیکا ایران کے خلاف معاندانہ پالیسوں کا سلسلہ بند کرے۔ آیت اللہ احمد خاتمی نے مزید کہا کہ امریکہ کی غلامی کرنے والوں کو ٹرمپ کے ہاتھوں یوکرین کے صدر کی ہونے والی ذلت سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔

آیت اللہ احمد خاتمی نے کہا کہ ایرانی عوام ، امریکہ اور یورپی ٹرائیکا کی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لاتے، یہ معاندانہ سلسلہ پچھلے پینتالیس سالوں سے جاری ہے لیکن ایرانی عوام کی مزاحمت کے باعث دشمن کو ہمیشہ رسوائی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ انھوں نے ترکیہ کے وزیر خارجہ کے بیان پر بھی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی پالیسی اچھی ہمسائیگی کے اصول پر استوار جب کہ ترک وزیر خارجہ کا بیان اچھی ہمسائیگی کے خلاف ہیں۔

آیت اللہ خاتمی نے مزید کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ آپ ، شام میں مداخلت کر رہے ہیں اور فوج بھیج رہے ہیں، یہ اس ملک کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔



 




 



 

 

 

ٹیگس