شام کے مذاکرات امید افزا ہیں، بہرام قاسمی
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت شام اور مخالفین کا ایک میز پر آںا امید افزا قدم ہے۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پیر کے روز ملکی و غیر ملکی نامہ نگاروں سے گفتگو میں عالمی سروس کے نامہ نگار کے سوال کے جواب میں کہا کہ آستانہ و جنیوا مذاکرات اور شام کے مسائل، اپنا فطری راستہ طے کر رہے ہیں اور جنیوا کے پانچویں اجلاس سے قبل آستانہ کے چوتھے اجلاس کی تشکیل کا امکان پایا جاتا ہے۔
بہرام قاسمی نے شام میں امریکہ کی بری فوج کی موجودگی کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔
انھوں نے بحرین کے اندرونی مسائل میں ایران کے ملوث ہونے کے بارے میں بحرینی حکام کے نئے دعوے کو بھی بے بنیاد قرار دیا۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بحرینی حکام، جو اپنے ملک کے اندرونی مسائل کے حل میں ناتواں اور بحرینی عوام کے پرامن مطالبات کا مناسب جواب دینے میں عاجز ناتواں ہیں، اپنے ملک کے عوام کے احتجاجی مظاہروں کا الزام، کبھی بھی ایران پر عائد کر دیتے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حکومت بحرین کو صلاح دی کہ وہ منسوخ شدہ طریقوں پر عمل اور سیکورٹی فورس کی طاقت کا استعمال کرنے کے بجائے، اپنے ملک کے عوام کے سلسلے میں صداقت، انصاف اور اخلاقی اصول پر عمل کرتے ہوئے منطقی روش اختیار کرے۔