ایئربس طیارہ ایران پہنچ گیا
اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد خریدا جانے والا دوسرا ایئربس 330 مسافربردار طیارہ فرانس سے ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گیا.
فرانس كے شہر تولوز ميں ايران كی قومی ايئرلائن، ہما اور ايئربس كمپنی كے اعلی حكام كی موجودگی ميں نيا جہاز ايرانی حكام كے حوالے كيا گيا تھا.
330 نامی اس ایئربس جہاز ميں 238 مسافروں كی گنجائش ہے.
گزشتہ سال ايرانی صدر حسن روحانی كے دورہ فرانس كے موقع پر ايران ايئر اور ايئربس كے درميان جہازوں كي خريداری كے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے.
گزشتہ مہينوں ميں ايئربس كمپنی كے ڈائریکٹرنے كہا كہ اسلامی جمہوريہ ايران كے ساتھ دوطرفہ تعاون كا با ضابطہ طورپرآغاز كيا گيا ہے. انہوں نے کہا كہ ايئربس كمپنی كے ساتھ 100 جہازوں كی خريداری پرمعاہدہ طے پاچكا ہے جس ميں سے ايک 321 A طيارہ پہلے ہي ايران ايئر كمپنی كے حوالے كرديا گيا ہے.