قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i275414-قیدیوں_کی_سزاؤں_میں_کمی_اور_معافی
رہبر انقلاب اسلامی نے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی درخواستوں کو منظور کرلیا ہے۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Mar ۱۴, ۲۰۱۷ ۰۶:۰۳ Asia/Tehran
  • قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی

رہبر انقلاب اسلامی نے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی درخواستوں کو منظور کرلیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حضرت فاطمہ زہرا (س) کے یوم ولادت اورعید نوروز کی مناسبت سے ایران میں سزا پانے والے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی درخواستوں کو منظور کرلیا.

اس سے پہلے ايرانی عدليہ كے سربراہ آيت اللہ آملی لاريجانی نے رہبر انقلاب اسلامی كے نام اپنے خط ميں بعض قیدیوں كی سزاؤں ميں كمی اور معافی کی تجويز پيش کی تھی جسے قائدانقلاب اسلامی نے منظور كرليا.

واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای مختلف مواقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا فرمان جاری کرتے ہیں۔