Mar ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
  • بحران شام کے حل سے متعلق ایران کے صلاح و مشورے

تیسرے سہ فریقی آستانہ مذاکرات کے پہلے دور سے میں منگل کی شام ایران و روس اور ایران و ترکی کے درمیان دو طرفہ گفتگو کے بعد بات چیت ہوئی۔

شام کے امور میں روسی صدر کے نمائندے الیگزنڈر لاورنتیف، ترکی کے نائـب وزیر خارجہ سدات اونال اور ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری نے سہ فریقی مذاکرات کے پہلے دور میں تازہ ترین صورت حال، آستانہ میں اس سے قبل کے فیصلوں اور تیسرے دور کے مذاکرات کے پروگرام کے بارے میں گفتگو کی۔

سہ فریقی مذاکرات سے قبل ایران و روس اور ایران و ترکی کے درمیان دو طرفہ مذاکرات بھی ہوئے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ اور ترکی کے نائب وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی گفتگو میں آستانہ مذاکرات کے عمل کی تازہ ترین صورت حال اور شام کے امن مذاکرات کے دو تہائی پروگراموں کے بارے میں گفتگو ہوئی۔ فریقین نے علاقے کے مسائل کے بارے میں بات چیت کی۔

حکومت شام کے مذاکرات کار وفد کے سربراہ بشار الجعفری نے بھی آستانہ میں تیسرے دور کے مذاکرات کے موقع پر منگل کی رات حسین جابری انصاری کی زیرقیادت ایران کے مذاکرات کار وفد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فریقین نے آستانہ میں اس سے قبل کی نشستوں میں طے پانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ایران و اقوام متحدہ کے وفود کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایران کے نائـب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری نے بحران شام کے حل میں مدد سے متعلق اقوام متحدہ کے مشن کے لئے ایران کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بحران کے مختلف پہلوؤں منجملہ سیاسی، انسانی اور سیکورٹی پہلوؤں پر ایک ساتھ توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

اس ملاقات میں فریقین نے فوعہ و کفریا سمیت شام کے مختلف علاقوں میں انسانی بحران اور ان علاقوں میں امداد رسانی کے طریقوں کے بارے میں گفتگو کی۔

آستانہ مذاکرات کے موقع پر ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری نے اسی طرح قزاقستان کے وزیر خارجہ عبدالرحمان اف سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فریقین نے آستانہ مذاکرات اور بحران شام کے حل کے طریقوں کے بارے میں بات چیت کی۔

قابل ذکر ہے کہ ایران، روس، اردن کے نمائندے کے ہمراہ ترکی، حکومت شام اور اقوام متحدہ کے نمائندہ وفود کی شرکت سے بدھ کو تیسرے آستانہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آستانہ میں شام کے امن مذاکرات کا پہلا دور، تئیس و چوبیس جنوری اور دوسرا دور پندرہ و سولہ فروری کو منعقد ہوا تھا۔

ٹیگس