امریکی اور سعودی اقدامات سے دہشتگردی کو فروغ ملا
Mar ۱۸, ۲۰۱۷ ۰۷:۵۵ Asia/Tehran
امریکہ اورسعودی عرب کے جارحانہ اقدامات سے دہشتگردی کو فروغ ملا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب نے نہ صرف انسداد دہشتگردی کی مہم میں کوئی کردار نہیں کیا بلکہ وہ جارحانہ اقدامات اور دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے کی پالیسی کے ذریعے اس ناسور کو فروغ دینے کے ذمہ دار بھی ہیں.
انہوں نے كہا كہ آل سعود نے دنيا كی سب سے بڑی دہشتگرد بنانے والی فيكٹری كو سعودی عرب ميں بنايا اور اسے چلا رہي ہے.
انہوں نے كہا كہ سعودی عرب تيل سے حاصل ہونے والے ڈالروں سے دہشت اور تشدد پھيلانے والوں كی حمايت كر رہا ہے.
انہوں نے كہا كہ نئی امريكی انتظاميہ نے نہ صرف سعودی اقدامات كو نظرانداز نہيں كيا بلكہ اس كی حمايت بھي كر رہی ہے.
ٹیگس