ایران اور روس کے صدور کی ملاقات، باہمی تعلقات کے فروغ پر تاکید
صدر ایران نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتن سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
صدر حسن روحانی نے منگل کی شام ماسکو میں صدر ولادی میر پوتن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں اور تہران ماسکو تعلقات کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہیں۔ انہوں نے ایران اور روس کے درمیان تعاون کے فروغ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور ماسکو عالمی دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کے میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ بہترین تعاون کر رہے ہیں۔
صدر حسن روحانی نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں باہمی ترقی کی جانب اچھے قدم اٹھائے جائیں گے۔
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے اس موقع پر کہا کہ ایران ہمارا بہترین ہمسایہ اور مستحکم و قابل اطمینان شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اور ایران کے سفارتی تعلقات بہت قدیم ہیں اور ان تعلقات کی تاریخ پانچ سو سال پہلے سے جا ملتی ہے۔
صدر پوتن نے تاکید کی کہ ماسکو اور تہران تمام شعبوں خاص طور سے ، علاقائی اور عالمی مسائل کے حل میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
روس کے صدر نے گزشتہ سال سن دوہزا سولہ کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی لین دین میں 70 فی اضافے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیشرفت دنیا کی پیچیدہ اقتصادی صورتحال میں حاصل میں ہوئی ہے۔
صدر حسن روحانی اور صدر ولادی میر پوتن کے درمیان ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے چودہ سمجھوں پر دستخط بھی کئے گے۔