حزب اللہ کے غاصب صیہونی فورسز کے خلاف 1100 حملے
لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک وہ اسرائیلی فوج کے خلاف 1100 فوجی کارروائیاں کر چکی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام:ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق، حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ 2 مارچ (جنگ کے آغاز) سے اب تک دشمن کی جارحیت کو روکنے کے لیے یہ کارروائیاں کی گئی ہیں۔
دوسری جانب لبنان کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 1238 افراد شہید جبکہ 3543 زخمی ہو چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، اسرائیل نے ایران کے خلاف امریکہ کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں کے بعد لبنان کے اندر اپنی فوجی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ تاہم گزشتہ تین ہفتوں کے دوران اسے حزب اللہ کے خلاف کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے گوریلا طرز کی کارروائیوں کے ذریعے اس جنگ کو اسرائیل کے لیے ایک طویل اور تھکا دینے والی جنگ میں تبدیل کر دیا ہے، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ جھڑپیں مزید شدت اختیار کر سکتی ہیں۔
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel