اقوام متحدہ کی يمن اور فلسطين پرجارحیت پرڈرامائی خاموشی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i277232-اقوام_متحدہ_کی_يمن_اور_فلسطين_پرجارحیت_پرڈرامائی_خاموشی
اقوام متحدہ نے يمن ميں سعودی حكومت كی طرف سے قتل اور غارت گری اور فلسطين ميں روزانہ كی بنيادوں پر انسانی حقوق كی پايمالی پر جان بوجھ كر خاموشی اختيار كي ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۹, ۲۰۱۷ ۰۴:۱۳ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کی يمن اور فلسطين پرجارحیت پرڈرامائی خاموشی

اقوام متحدہ نے يمن ميں سعودی حكومت كی طرف سے قتل اور غارت گری اور فلسطين ميں روزانہ كی بنيادوں پر انسانی حقوق كی پايمالی پر جان بوجھ كر خاموشی اختيار كي ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ،  آيت اللہ صادق آملی لاريجانی نے بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں کے دوہرے معیار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی طاقتیں انسانی حقوق کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتی ہیں.

آيت اللہ صادق آملی لاريجانی نے مقبوضہ فلسطين ميں مظلوم فلسطينيوں پر صيہونی تشدد اور غير انسانی كارروائيوں كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ اقوام متحدہ نے يمن ميں سعودی حكومت كی طرف سے قتل اور غارت گری اور فلسطين ميں روزانہ كی بنيادوں پر انسانی حقوق كی پايمالی پر جان بوجھ كر خاموشی اختيار كي ہے.

آيت اللہ لاريجانی نے اقوام متحدہ كے دوہرے معيار پر كہا كہ لگتا ہے كہ اقوام متحدہ مظلوموں كے خلاف ظالموں كے ساتھ دے رہي ہے.

انہوں نے كہا كہ اقوام متحدہ كی طرف سے متعين انسانی حقوق كے نمائندوں نے ہميشہ انقلاب اسلامی ايران كے مخالفين كی مدد سے اپنی رپورٹ تيار كی ہے جو ايران كے لئے قابل قبول نہيں ہے.