Apr ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • شام میں انسانيت سوزدہشتگردانہ كارروائی کی مذمت

ایران نے شام کے الفوعہ اور کفریا کے شہریوں پر دہشتگردوں کی جانب سے ہولناک کار بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ كے ترجمان بہرام قاسمی نے دہشتگردانہ واقعے ميں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ، شامی قوم اورحكومت کو تعزيت  پیش كرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سےہمدردی كا اظہار كيا ہے۔ وزارت خارجہ كے ترجمان نے كہا ہے كہ دہشتگردی، انتہا پسندی اور كسی بھی مقصد كے لئے معصوم لوگوں اور بچوں كی زندگيوں كو خطرے ميں ڈالنا غير انسانی اقدام ہے جس كی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

بہرام قاسمی نے كہا كہ دہشتگردوں نے ايک بار پھر ثابت كرديا كہ وہ اپنی درندگی اور انسانيت سوز دہشتگردانہ كارروائيوں كے لئے كسی حد اور سرحد كے پابند نہيں اور دنيا كو بدامنی اورعدم استحكام كا شكار كرنے كے درپے ہيں۔ انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ دہشتگردی اور انتہا پسندی كے خاتمے كے لئے علاقائی اور بين الاقوامی سطح پر اجتماعی تعاون ناگزير ہے۔

واضح رہے کہ کل شام الراشدین محلے میں دہشت گردانہ  کار بم دھماکا اس مقام پر ہوا جہاں فوعا اور کفریا کے شہریوں کو منتقل کرنے والی بسیں کھڑی تھیں۔ اس خودکش حملے میں اب تک 118 افراد جاں بحق اور 224 زخمی ہوئے جن میں سے کئی ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں 40 سے زائد بچے بھی ہیں۔

ٹیگس