Dec ۰۳, ۲۰۲۵ ۲۰:۴۵ Asia/Tehran
  • پاکستان کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں آئی ایم ایف رپورٹ پر سخت تنقید

پاکستان میں آئی ایم ایف کی رپورٹ پر حکومت اور پارلیمنٹ آمنے سامنے آگئے ہیں ۔

سحرنیوز/پاکستان  اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں آئی ایم ایف کی رپورٹ پر بحث کے دوران کمیٹی کے صدر نوید قمر نے رپورٹ کو حکومت اور پارلیمنٹ دونوں کے خلاف قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ حکومت کے خلاف فردجرم ہے جس میں پارلیمنٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ہمیں فالو کریں

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

دوسری طرف وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس رپورٹ کو کسی کے خلاف نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس پورٹ میں پندرہ ترجیحی تجاویز پیش کی گئی ہیں اور اس طرح کی رپورٹیں دنیا کے کئی ممالک کے بارے میں جاری کی گئی ہیں۔

 

ٹیگس