Dec ۰۳, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان ؛ قائد حزبِ اختلاف نے ایوان بالا میں قائد ایوان کو نشانہ بنایا

ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملک ارجن کھڑگے نے قائدایوان جے پی نڈا پر پارلیمانی جمہوریت کو پامال کرنے کا الزام لگایا ہے

سحرنیوز/ہندوستان  یواین آئی کے قائد ایوان جے پی نڈا نے بدھ کے روز راجیہ سبھا میں ترنمول کانگریس کی ڈولا سین کے بیان پر مداخلت کی، جس سے قائد حزب اختلاف ملک ارجن کھڑگے نے ان پر پارلیمانی جمہوریت کو پامال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایوان کو چلانا ان کا کام نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کی رہنما ڈولا سین نے وقفہ صفر کے دوران ملک بھر میں راج بھون کا نام بدل کر لوک بھون رکھنے کا مسئلہ اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ "لوک" سے مراد عام لوگ ہیں، لیکن مرکزی حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے اور اسے بنگال کے لوگوں کی حالت زار نظر نہیں آتی ہے۔

ہمیں فالو کریں

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

قائد ایوان کی مداخلت پر اعتراض کرتے ہوئے مسٹر کھڑگے نے کہا کہ ترنمول لیڈر نے کوئی غیر پارلیمانی زبان استعمال نہیں کی۔ انہوں نے صرف چیئرمین کے دفتر سے منظور شدہ موضوع پر بات کی تھی۔

دوسری طرف کانگریس لیڈر مانیکم ٹیگور نے بدھ کے روز وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے اس حالیہ دعوے کی سخت تردید کی ہے کہ جواہر لال نہرو نے عوامی فنڈ کا استعمال کرکے بابری مسجد کو دوبارہ تعمیر کرنے کا ارادہ کیا تھا اور سردار ولبھ بھائی پٹیل نے اس کی مخالفت کی تھی ٹیگور نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر واضح بیان میں کہا، "اس دعوے کی تائید کرنے کے لیے کوئی دستاویزی ثبوت موجود نہیں ہے اور نہروجی واضح طور پر مذہبی مقامات بشمول مندروں کی تعمیر نو کے لیے سرکاری فنڈ کے استعمال کے خلاف تھے۔

 

ٹیگس