یکطرفہ پابندیاں انسانیت کے خلاف جرم ہیں : ایران
ایران نے یکطرفہ پابندیوں کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد کے سربراہ نے ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے رکن ممالک کے اجلاس میں یکطرفہ پابندیوں کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد کے سربراہ اور وزارت خارجہ میں بین الاقوامی قانونی امور کے ڈائریکٹر جنرل عباس باقر پور نے ملک کے عوام بالخصوص مریضوں کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کے تباہ کن اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات عام لوگوں کی زندگیوں کو براہ راست نشانہ بنانے کے مترادف ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
انہوں نے کہا کہ نسانیت کے خلاف جرائم اور بین الاقوامی قانون کے دائرے میں رہ کر اس کا ازالہ کیا جانا چاہیے۔
باقر پور نے بین الاقوامی نظام کی موجودہ صورتحال کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج کی دنیا میں خودسری، نسل کشی، جارحیت اور جنگی جرائم کا ارتکاب نیز مجرمین کو سزا نہ ملنا معمول بن گیا ہے جو انصاف دلانے کی کوششوں میں رکاوٹ ہے۔
انہوں نے بین الاقوامی عدالت ،اس کے ججوں اور عملے کی آزادی اور غیر جانبداری کی ضرورت پر بھی زور دیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ بیرونی اثر و رسوخ، دباؤ یا دھمکیوں میں نہ آئیں اوراپنے فرائض کو انجام دیں۔