اسلام آباد سے تہران و استنبول تک ایکو فریٹ ٹرین 31 دسمبر کو روانہ ہوگی: پاکستان کے وزیر ریلوے کا اعلان
پاکستان کے وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ اسلام آباد ، تہران، استنبول ایکو فریٹ ٹرین آئی ٹی آئی اکتیس دسمبر دوہزار پچیس کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ علاقائی تعلقات کو وسعت دینے کی بہت زیادہ خواہش رکھتا ہے۔حنیف عباسی نے مزید کہا کہ پاکستانی ریلویز رواں عیسوی سال کے آخر تک ریل نقل و حمل فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور تاجر برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ ان نئے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
پاکستان کے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے مزید کہا کہ اسلام آباد،تہران،استنبول آئی ٹی آئی کنٹینر ٹرین کی بحالی کا منصوبہ اکتیس دسمبر سے نافذ کیا جائے گا ۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ ان رابطوں کا استعمال ہماری علاقائی تجارت کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ۔
فریٹ ٹرین کی بحالی ایک اسٹریٹجک تجارت کے دوبارہ کھلنے کی نشاندہی کرتی ہے جسے طویل عرصے سے ایکو کے علاقائی مواصلات کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔