Apr ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران کی جارجیا کے ساتھ تعاون بڑھانے پر تاکید

ایران کے وزیر خارجہ نے جارجیا کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کو جارجیا کے دارالحکومت تفلیسی میں ایران اور جارجیا کے درمیان اقتصادی اجلاس میں دونوں ملکوں کے اقتصادی تعاون کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران جارجیا کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے اور ایران و جارجیا ٹرانزٹ کے میدان میں یورپ کے لئے کوریڈور کا کام کر سکتے ہیں - جواد ظریف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران جارجیا کے ساتھ مزید آزاد اور کھلے تعلقات کا خواہاں ہے کہا کہ ایران و جارجیا کے درمیان ویزے کی منسوخی جارجیا میں لاکھوں ایرانی سیاحوں کی موجودگی کا باعث ہوگی اور دونوں ملکوں کے تعلقات سے فائدہ اٹھانے کے نئے مواقع فراہم ہوں گے- ایران اور جارجیا کے درمیان اقتصادی اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف میدانوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا- ایران - جارجیا اقتصادی اجلاس میں اقتصادی میدانوں میں سرگرم سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندے بھی موجود تھے

 

ٹیگس