Apr ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۷:۵۷ Asia/Tehran
  • امریکہ جوہری معاہدے پرقائم رہے گا

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف سخت بیانات کے باوجود امریکہ نے کہا ہے کہ وہ جوہری معاہدے پرقائم رہے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی جوہری مذاکرات کار سيدعباس عراقچی نے ويانا ميں منعقدہ ايران اور گروپ 5+1 كے درميان جوہری معاہدے كے مشتركہ كميشن كی 7ويں نشست كے اختتام پرکہا کہ امریکہ نے اپنے آفیشل مؤقف میں بتایا ہے کہ وہ ایران جوہری معاہدے کا از سر نو جائزہ لے رہا ہے مگر اسی دوران وہ اس معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر قائم رہے گا۔

اس موقع پر انہوں نے جوہری معاہدے كا از سر نو جائزہ لينے كے حوالے سے امريكی مؤقف پرتبصرہ كرتے ہوئے کہا كہ مشتركہ كميشن كی نشست تعميری رہی اور تمام فريقين نے جوہری معاہدے كے مكمل نفاذ پر زور ديا اور يہ ايک اہم پيغام ہے.

انہوں نے كہا كہ امريكی فريق نے کہا ہے كہ وہ جوہری معاہدے كا فی الحال پابند رہے گا تاہم امريكيوں نے يہ بھي کہا ہے كہ اس معاہدے كا جائزہ لے رہے ہيں.

سيدعباس عراقچی نے مزيد كہا كہ ايران كی جانب سے بھی جوہری معاہدے كا جائزہ لينے كا سلسلہ جاری رہے گا اور ہم اس حوالے سے پارليمنٹ كو سہ ماہی رپورٹ بھی پيش كرتے رہتے ہيں.

 

ٹیگس