Feb ۱۱, ۲۰۲۶ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • تہران میں 22 بہمن کی ریلی کا آغاز؛ 47 سالہ انقلاب اور استقامت کے عزم کی تجدید

ایران بھر میں انقلابِ اسلامی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر 22 بہمن کی مرکزی ریلیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جہاں عوام بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر 47 سالہ جدوجہد، استقامت اور قومی اقتدار کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: تبلیغات اسلامی تہران کے مطابق دارالحکومت میں شرکاء صبح ساڑھے نو بجے مختلف مقامات سے آزادی اسکوائر کی جانب روانہ ہوں گے، جہاں مرکزی اجتماع ہوگا۔

حکام کے مطابق ملک بھر کے 1400 سے زائد مقامات پر ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تقریبات کی کوریج کے لیے تقریباً 7200 مقامی جبکہ قریب 200 غیر ملکی صحافی موجود ہوں گے۔

گزشتہ دنوں اعلیٰ حکام اور مختلف اداروں کی جانب سے عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی تھی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں وسیع شرکت کو قومی یکجہتی کی علامت قرار دیا، جبکہ صدر نے اسے بیرونی دباؤ کے خلاف عوامی ردعمل سے تعبیر کیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok, whatsappchannel

جشنِ فجر کی تقریبات کے سلسلے میں منگل کی شب صوبہ تہران سمیت مختلف شہروں میں آتش بازی اور نعروں کی گونج دیکھنے میں آئی، جو ہر سال اس موقع کا حصہ ہوتی ہے۔

دارالحکومت میں ریلی کے لیے متعدد راستے مقرر کیے گئے ہیں جو مختلف مساجد اور اہم مقامات سے شروع ہو کر آزادی اسکوائر پر اختتام پذیر ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ان ریلیوں کو سیاسی اور سماجی اہمیت حاصل ہے اور یہ عوامی شرکت کے اظہار کا مظہر ہیں۔

ٹیگس