ایران، 10 سکیورٹی اہلکار شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i280768-ایران_10_سکیورٹی_اہلکار_شہید
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں مسلح جرائم پیشہ دہشت گردوں کے حملے میں ایران کی سرحدی فورس کے 10 اہلکار شہید ہوگئے ہیں ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۷, ۲۰۱۷ ۰۴:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران، 10 سکیورٹی اہلکار شہید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں مسلح جرائم پیشہ دہشت گردوں کے حملے میں ایران کی سرحدی فورس کے 10 اہلکار شہید ہوگئے ہیں ۔

خبر رساں ایجنسی مہر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے میرجاوہ میں سرحدی فورسز کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ اس دوران مسلح جرائم پیشہ دہشت گردوں  نے ان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایران کی سرحدی فورس کے 10 اہلکار شہید اور1 زخمی ہو گيا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

جیش‌الظلم نامی دہشت گرد تکفیری گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس کے ترجمان سعید منتظرالمہدی کا کہنا ہے کہ ایران کی سکیورٹی فورسز پر حملہ پاکستان سے کیا گیا اور اس حملے کی ذمہ داری بھی پاکستان پر عائد ہوتی ہے۔

گزشتہ چند سال کے دوران دہشت گردوں، شرپسندعناصر اور اسمگلروں کی جانب سے پاکستان کی سر زمین سے ایران میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرحدی علاقے میں سکیورٹی  فورسز کے کئی اہلکار اور عام شہری شہید ہو گئے ہیں۔