محنت کش ملکی معیشت کے لئے باعث افتخار ہیں، صدر مملکت
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے محنت کشوں کو ایرانی عوام اور ملکی معیشت کے لئے باعث فخر قراردیا ہے۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے حرم میں محنت کشوں کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت ایرانی مصنوعات دنیا کے ملکوں میں بڑے پیمانے پر برآمد کی جائیں گی اس وقت بلاشبہہ محنت کش زیادہ دل لگاکر اور اپنی عزت و وقار کا احساس کرکے مزید بہتر طریقے سے کام کریں گے۔
صدر مملکت ڈاکٹرحسن روحانی نے کہا کہ آج بہت سی ایرانی مصنوعات ایران کے شمالی مغربی اور مشرقی ملکوں کو برآمد کی جارہی ہیں اور آج شمالی ملکوں کی منڈیاں ایرانی مصنوعات درآمد کرنے کے لئے تیار ہیں جبکہ اتنے بڑے پیمانے پر برآمدات کے لئے ایران کے پاس مصنوعات تیار نہیں ہیں۔
محنت کشوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ایران کے سات صوبوں کے سات طبی مراکز میں تینتالیس ملین افراد کو سماجی بہبود کے بیمے میں شامل کیا گیا ہے۔
اس مناسبت سے ملک کے پندرہ منتخب اور ممتاز محنت کشوں اور کارخانوں کےمالکان کو انعامات اور ایوارڈ بھی دیئے گئے۔