سعودی نائب ولی عہد کا بیان مسترد
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i281632-سعودی_نائب_ولی_عہد_کا_بیان_مسترد
اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ باہمی مشاورت اور مفاہمت سے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • سعودی نائب ولی عہد کا بیان مسترد

اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ باہمی مشاورت اور مفاہمت سے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے سعودی وزیر دفاع اور نائب ولی عہد کے ایران مخالف بیانات پرسخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اشتعال انگیز اور غیرسنجیدہ بیانات، خطے میں کشیدگی کی فضا اور دہشتگردی کو فروغ ملنے کا سبب بنتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مغربی ایشیائی خطہ اس وقت کشیدگی کا شکار ہے اور ایسے مسائل کے حل کے لئے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی مفاہمت کی اشد ضرورت ہے جبکہ غیرمنطقی بیانات سے منفی اثرات سامنے آئیں گے.

انہوں ںے سعودی نائب ولی عہد کے بے بنیاد بیانات کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے عالم اسلام کی وحدت اور خطے کے بحرانوں کے حل کے لئے علاقائی ممالک کے درمیان قریبی تعاون نہایت اہمیت رکھتا ہے.