May ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۷ Asia/Tehran
  • صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے انتظام مکمل

ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں صاف اور شفاف انتخابات کے لیے ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

قومی ٹیلی ویژن کے چینل ایک سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا کہ ملک میں صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی لازمی اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
انہوں نے انتخابات کو شفاف بنانے کے حوالے سے کہا کہ بیلٹ پیپر میں چودہ اقسام کے کوڈ رکھے گئے ہیں جس کے پیش نظر دھاندلی کے راستے تقریبا مسدود ہوگئے ہیں۔
 انہوں نے بتایا کہ انتخابات کے لیے ملک  بھر میں چونسٹھ ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے  جبکہ پانچ کروڑ پینسٹھ لاکھ افراد ووٹ دینے کے اہل ہیں۔
تین لاکھ سیکورٹی اہلکار سرحدوں سے لیکر ایران کے اندر تک انتخابات کی سیکورٹی کے فرائض ادا کر یں گے جبکہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار دیگر سیکورٹی اہلکار، پولنگ اسٹیشنوں کی سیکورٹی سنبھالیں گے۔
 ایران کے وزیر داخلہ نے کہا کہ آئین کی نگہبان کونسل کی قائم کردہ کمیٹیوں کے چونسٹھ ہزار ارکان، پولنگ کے آغاز سے لیکر رائے شماری تک پورے عمل کی نگرانی کریں گے۔
 انہوں نے کہا کہ  قانون کے مطابق انتخابی عذرداریاں تین روز کے اندر اندر داخل کرائی جاسکیں گی جن پر آئین کی نگہبان کونسل غور کرنے کی مجاز ہو‏گی۔

ٹیگس