انتخابی مہم اٹھارہ مئی تک جاری رہ سکتی ہے: الیکشن کمیشن
ایران کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق تمام امیدوار، اٹھارہ مئی کو صبح آٹھ بجے تک اپنی انتخابی مہم جاری رکھ سکتے ہیں۔
ایران کے الیکشن کمیشن کے سیکریٹری علی پورعلی مطلق نے تہران میں ایک پریس کانفرس میں کہا کہ ایران میں انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور تمام اضلاع و تحصیلوں میں انتخابات سے متعلق ضروری وسائل بھیج دیئے گئے ہیں-
پورعلی مطلق نے اس بات کا ذکر کر تے ہوئے کہ پورے ایران میں رائے دہی کے لئے ترسٹھ ہزار چار سو انتیس سے زیادہ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، کہا کہ سب سے زیادہ پولنگ اسٹیشن تہران، خراسان رضوی اور مازندران صوبوں میں قائم کئے گئے ہیں اور سب سے کم پولنگ اسٹیشن قم، ایلام اور قزوین میں کئے گئے ہیں-
ایران میں بارہویں دور کے صدارتی اور پانچویں دور کے شہری و دیہی کونسلوں کے انتخابات انیس مئی کو ہوں گے-