May ۱۶, ۲۰۱۷ ۲۰:۴۸ Asia/Tehran
  • صدارتی امیدوار اسحاق جہانگیری دستبردار

ایران کے صدارتی امیدوار اسحاق جہانگیری نے صدر حسن روحانی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔

ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے ایک امیدوار اسحاق جہانگیری کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی معاملات اور عالمی چیلنجوں کو سامنے رکھتے ہوئے انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی دستبرداری کا اعلان کرتے ہیں اور آج سے صدر حسن روحانی کے انتخابی منشور کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے اپنے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں اور ایک ایسے صدر کا انتخاب کریں جو بقول ان کے ملک کے لئے بڑے قدم اٹھا سکے۔
 گزشتہ روز ایک اور صدارتی امیدوار محمد باقر قالیباف نے بھی اپنے حلیف صدارتی امیدوار سید ابراہیم رئیسی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے صدارتی انتخابات کے لیے آئندہ جمعے کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

 

ٹیگس