May ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۰ Asia/Tehran
  • چار نئے طیارے ایران پہنچ گئے

گزشتہ روز فرانس کے شہر تولوز میں ایران کی قومی ایئرلائن، ہما اور اے ٹی آر کمپنی کے اعلی حکام کی موجودگی میں نئے جہاز ایرانی حکام کے حوالے کردیئے گئےتھے

اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد خریدے جانے والے چار نئے مسافربردار طیارے بدھ کے روز فرانس سے ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے خریدے جانے والے جدید اے ٹی آر جہاز میں 72 مسافروں کی گنجائش ہے.

گزشتہ سال صدرمملکت حسن روحانی کے دورہ فرانس کے موقع پر ایران ایئر نے ایئربس اور اے ٹی آر کمپنیوں کے ساتھ نئے جہازوں کی خریداری کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کئے تھے.

ایران نے اے ٹی آر کمپنی کے ساتھ 20 جدید جہازوں کی خریداری پر معاہدہ کیا ہے جس میں سے چار طیارے آج ایران لائے گئے.

ایئربس اور اے ٹی آر جہازوں پر مشتمل آٹھ نئے مسافربردار طیارے رواں ایرانی سال کے آخر تک اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ایئرلائن (ہما) کو فراہم کئے جائیں گے.

 

ٹیگس