May ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
  • بیرون ملک ووٹنگ کے لیے پولنگ اسٹیشن قائم

ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے لیے، دنیا کے ایک سو دو ملکوں میں تین سو دس پولنگ بوتھ قائم کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بات بیرون ملک انتخابات کے انعقاد کے لیے وزارت خارجہ کی خصوصی کمیٹی کے سربراہ حسن قشقاوی نے جمعرات کے روز ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پچپن، محتدہ عرب امارات میں اکیس، عراق میں بائیس، برطانیہ میں بارہ بولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جہاں ایرانی شہری اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔
حسن قشقاوی کا کہنا تھا کہ امریکہ میں کینیڈا کی سرحد پر بھی متعدد بیلٹ بکس رکھے جائیں گے تاکہ کینیڈا میں مقیم ایرانی بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں۔ پولنگ بوتھ کے قیام کے لیے ایران اور کینیڈا کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوسکے تھے جس کے بعد کینیڈا اور امریکہ کی سرحد پر بیلٹ بکس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔
حسن قشقاوی نے بتایا کہ ہرملک میں پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک ہوگا تاہم سفیراور کونسل جنرل حضرات ضرورت کے مطابق پولنگ کے وقت میں اضافہ بھی کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت کے مطابق بیلٹ بکس اور بیلٹ پپر متعلقہ ملکوں میں ایرانی سفارت خانوں کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔

ٹیگس