ایران میں اسٹریٹجک منصوبوں کی رونمائی
May ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۶ Asia/Tehran
آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں ایران کے جنوبی علاقے خرمشہر کی فتح کی سالگرہ کے موقع پر ایرانی مسلح افواج نے تین نئے اسٹریٹجک پروجیکٹس کی رونمائی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بريگيڈيئر جنرل حسين دھقان نے پیر کے روز ایک پر وقار تقریب میں محکمہ دفاع کے تین نئے پروجیکٹس کا افتتاح کیا۔ ان میں جدید معلومات کی حامل ویب سائٹ، جغرافیائی پوزیشن کی رسائی کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل مراکز اور سرحدی پوائنٹس کی معلوماتی سینٹرشامل ہیں. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر دفاع نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مسلح افواج کی قابلیتوں اور موجودہ صلاحیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کی نئی ٹیکنالوجی اور اندرونی وسائل کے ذریعے سے مسلح افواج کی ہر قسم کی ضروریات کو پورا کریں گے۔