May ۳۱, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
  • ایرانی فوج دشمن كی جارحيت كا جواب دينے كے لئے آمادہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کا کہنا ہے کہ ايران پہلے كی طرح اپنے دفاع كے لئے آمادہ ہے۔

اسلامی جمہوريہ ايران كے ڈپٹی كمانڈر ان چيف بريگيڈيئر جنرل رضا پوردستان نے كہا ہے كہ ايران كی روايتی ہتھياروں كی طاقت خطے ميں طاقت كے توازن كو برقرار ركھنے كے لئے اہميت ركھتی ہے.

انہوں نے ايرانی فوج كی دشمن كی جارحيت كا منہ توڑ جواب دينے كی بھرپور دفاعی صلاحيت پر اپنے اطمينان كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی جمہوريہ ايران كی فورسز ہر حالت ميں دشمن سے مقابلے كے لئے تيار ہيں.

انہوں نے ايران كے ائیر ڈيفنس نظام كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ فرنٹيئر ہوائي اڈوں پر موجود بہادر ايرانی فوجی، ملک كی سيكورٹی كے تحفظ كے لئے اپني بھر پور صلاحيتوں كو بروئے كار لاتے ہوئے ہر ممكنہ اقدامات كرنے كے لئے پوری طرح تيار ہيں.

انہوں نے قابل اعتبار دفاعی صلاحيت حاصل كرنے كے لئے فوج كے بری، فضائی اور بحریہ کے جوانوں كی كوششوں كو سراہتے ہوئے كہا كہ سيكورٹی كے تحفظ كے لئے تمام ممكنہ اقدامات كیے جائيں گے.

 

ٹیگس