Jun ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
  •  ایران میں داعش کے 41 دہشت گرد گرفتار

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے جمعے کو ایک بیان میں ایران میں داعش کےاکتالیس دہشت گردوں کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق وزارت انٹیلیجنس کے بیان میں آیا ہے کہ صوبہ کرمانشاہ، کردستان، مغربی آذربائیجان اور تہران کے عوام کےتعاون اور کچھ پیچیدہ انٹیلیجنس کارروائیوں کے ذریعے داعش دہشت گرد گروہ کی اکتالیس دہشت گردوں پر مشتمل ٹیم کو گرفتار کیاگیا ہے۔
دہشت گردوں کے پاس سے کچھ دستاویزات اور دہشت گردی کے آلات و وسائل بھی ملے ہیں۔
ان دہشت گردوں کو دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا۔
تہران میں امام خمینی رح کے روضے اور پارلیمنٹ پر بدھ کو داعش دہشت گرد گروہ سے وابستہ عناصر نے حملہ کر کے سترہ افراد کو شہید اور باون کو زخمی کردیا تھا۔
داعش دہشت گرد گروہ نے امریکہ اور سعودی عرب سمیت اس کے کچھ عرب و مغربی اتحادیوں کی مالی مدد سے علاقے کے ممالک خاص طور سے عراق و شام میں بہت سے جرائم کاارتکاب کیا ہے۔

ٹیگس