Jul ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران علاقے میں داعش کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران علاقے میں داعش کی ہر طرح کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

ایران کی فوج کے ڈپٹی کمانڈر احمد رضا پوردستان نے کہا ہے کہ ایران عراق کے مشرقی صوبے دیالی اور افغانستان کے تین صوبوں میں داعش کی سرگرمیوں اور نقل وحرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

جنرل پوردستان نے ہفتے کومیزان نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی سرحدوں کی حفاظت اور نگرانی کے  تعلق سے فوج اور سپاہ پاسداران میں پوری طرح ہم آہنگی اور اتحاد پایاجاتاہے اور اسلامی جمہوریہ ایران ہر جارح کو ایسا جواب دے گا کہ وہ ہمیشہ پچھتائےگا۔

جنرل پوردستان نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج زمینی، سمندری  اور فضائی سرحدوں کی دور دور تک نگرانی کررہی ہیں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدوں کے اطراف میں جتنی بھی پروازیں انجام پارہی ہیں ان پر پوری طرح نظر رکھی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی دفاعی توانائی انٹلیجنس تجزیوں کے مطابق ہے اور ایران کی مسلح افواج ہر طرح کے خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئےتیار ہیں اور ہم خلیج فارس بحیرہ عمان، بحرہند اور بحیرہ روم سمیت سبھی سمندری حدود میں انجام پانےوالی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ٹیگس