Sep ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  • استعفی یا سڑکوں پر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں، حزب اللہ

لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے کابینہ کے اجلاس کے بعد سخت موقف اختیار کرتے ہوئے استعفی یا سڑکوں پر احتجاج کی دھمکی دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے واضح کر دیا ہے کہ اس کے پاس حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نہ صرف استعفے کا حق محفوظ ہے بلکہ ضرورت پڑنے پر عوامی احتجاج کی راہ بھی اختیار کی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن غالب ابوزینب نے کہا کہ شیعہ وزراء نے اس لیے کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا کیونکہ حکومت مقاومت کو غیرمسلح کرنے کے منصوبے پر اصرار کر رہی ہے۔ یہ اقدام لبنان کو ایک انتہائی خطرناک سیاسی بحران کی طرف لے جا رہا ہے۔

ابوزینب نے صدر جوزف عون اور وزیراعظم نواف سلام کو اس بحران کا براہِ راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور امل کے وزراء کا اجلاس سے واک آؤٹ دراصل ایک سخت سیاسی پیغام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ وزرا آئندہ کا لائحہ عمل حالات کے مطابق طے کریں گے۔ فی الحال تمام آپشنز میز پر ہیں، جن میں حکومت سے استعفا یا سڑکوں پر عوامی مظاہرے شامل ہیں۔

ٹیگس