Aug ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۵ Asia/Tehran
  • ایران کے صدر سے فیڈریکا موگرینی کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ملاقات اور گفتگو کی ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے  آج تہران میں ملاقات اور گفتگو کی ۔

موگرینی نے اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی تھی ان ملاقاتوں میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں امریکہ کی بد عہدی پر تبادلہ خیال کیا گيا ۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے تہران کے دورے پر ہیں۔

ایران کے صدر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری آج5 اگست کو پارلیمنٹ میں منعقد ہوگی جس میں شرکت کرنے کے لئے اب تک ایک سو سے زائد غیر ملکی وفود تہران پہنچ چکے ہیں۔ ڈاکٹرحسن روحانی ، اسلامی جمہوریہ ایران میں انیس مئی دوہزار سترہ کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں تئیس ملین سے زیادہ ووٹ لے کرکامیاب ہوئے تھے۔

 

ٹیگس