ہم سب کو اپنے اعمال و کردار پر توجہ دینا چاہیے،خطیب جمعہ تہران
Aug ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے یوم قیامت کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس دن انسانوں کے اعمال کو تولا جائے گا۔
تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ دین اسلام کے اصولوں کے مطابق، قبل اس کے کہ ہم سے حساب طلب کیا جائے ہمیں خود اپنا احتساب کرلینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ قیامت کے دن بعض لوگوں سے سختی کے ساتھ حساب لیا جائے گا اور بعض کے ساتھ نرمی سے اور اس کا دارو مدار انسان کے اپنے اعمال پر ہوگا۔
تہران کے خطیب جمعہ نے خود کو اور تمام نمازیوں کو تقوی الہی اختیار کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں ہم سب کو اپنے اعمال و کردار پر توجہ دینا چاہیے تاکہ آخرت میں نقصان نہ اٹھانا پڑے۔