Aug ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے وزیرحج کی ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ سے ملاقات

سعودی عرب کے وزیرحج نے مکہ مکرمہ میں ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ سے ملاقات کی ہے

مکہ میں ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ حمید محمدی نے سعودی عرب کے وزیرحج و عمرہ محمد بن صالح بنتن سے ملاقات میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان حج کے امور سے متعلق ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے سعودی حکومت سے کہا کہ وہ ایرانی حاجیوں کی واپسی کی پروازوں کے عمل کو مزید آسان بنائے - سعودی عرب کے وزیرحج و عمرہ نے بھی اس ملاقات میں موسم حج میں سعودی وزارت حج کے ساتھ ایران کے ادارہ حج و زیارت کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کی کوشش کررہی ہے کہ ایرانی حاجی بہتر سے بہتر طریقے سے مناسک انجام دے سکیں - اس سال چھیاسی ہزار پانچ سو ایرانی عازمین حج فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس گئے ہیں - دوسال قبل دس ذی الحجہ کے دن رمی جمرات کے موقع پر سعودی حکام کی نااہلی اور بے تدبیری کی وجہ سے ہزاروں حاجی شہید ہوگئے ہیں جن میں چارسوسے زائد ایرانی حاجی بھی شامل تھے

ٹیگس