ایران کی دفاعی طاقت میں ایئر ڈیفنس سسٹم کی اہمیت پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i296081-ایران_کی_دفاعی_طاقت_میں_ایئر_ڈیفنس_سسٹم_کی_اہمیت_پر_تاکید
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع نے کہا ہے کہ ایئرڈیفنس کا شعبہ ایران کی دفاعی طاقت کا ایک اہم ترین پہلو ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران کی دفاعی طاقت میں ایئر ڈیفنس سسٹم کی اہمیت پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع نے کہا ہے کہ ایئرڈیفنس کا شعبہ ایران کی دفاعی طاقت کا ایک اہم ترین پہلو ہے

ایران کے وزیردفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے تہران میں خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کا معائنہ کرنے کے موقع پر کہا کہ دشمن کی اصل طاقت ہوائی طاقت ہے لیکن ایران کا ایئر ڈیفنس سسٹم دشمنوں کے خطرات کے مقابلے میں  بہترین دفاعی توانائی رکھتا ہے - بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایئر ڈیفنس کی اہمیت اور اس شعبے کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے کے تعلق سے رہبرانقلاب اسلامی کی ہدایات کے پیش نظر  ایئر ڈیفنس کی توانائی کی خصوصی تقویت مسلح افواج کی پہلی ترجیح ہے - وزیردفاع نے فوج کے ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کی مصنوعات کی نمائش کا بھی معائنہ کیا-