Aug ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • حج امت مسلمہ کے اتحاد کا مظہر ہے، اسپیکر ایران

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کےاسپیکر نے عید قربان کے موقع پر مختلف ممالک کے اسپیکروں اور عالم اسلام کی اہم شخصیات کے نام تہنیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔

اسپیکرعلی لاریجانی نے اپنے تہنیتی پیغامات میں حج ابراہیمی کے ارکان کو مسلمانوں کے درمیان اتحاد ویکجہتی کا مظہر قرار دیا ہے۔
ڈاکٹرعلی لاریجانی کے پیغام میں آیا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنا اور بھائی چارے کو مضبوط بنانا حج کا اہم ترین ہدف اور اس کا بنیادی فلسفہ ہے۔
ایران کے اسپیکر کا اپنے تہنیتی پیغام میں کہنا تھا کہ ادائیگی حج کے دوران اختلافات اور تفرقے سے دوری اور اخوت و برداری کو مضبوط تر بنانا امت مسلمہ کی اہم ترین ضرورت ہے۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے پیغام میں امت مسلمہ کے درمیان صلح و دوستی اورامن کی تقویت کے لیے، اسلامی ملکوں کے درمیان پارلیمانی رابطوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

ٹیگس