اسلامی ممالک کے سربراہوں کو مبارکباد کا پیغام
Aug ۳۱, ۲۰۱۷ ۲۱:۰۶ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اسلامی ممالک کے سربراہوں کو عیدالاضحی کی مبارک باد دی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے تہنیتی پیغام میں امید ظاہر کی کہ تمام اسلامی ممالک کی حکومتوں اور علماء کرام کی کوششوں سے اسلامی ممالک میں امن بحال ہو جائے گا۔
صدر مملکت نے اپنے پیغام میں تشدد، جنگ اور دہشت گردی کو بحران زدہ علاقوں کے مظلوموں کے لئے سامراج کا ورثہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ لعنت اسلامی ملکوں سے ختم ہوگی اور اسلام محمدی کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے آئےگا جو رحمت، مفاہمت، پرامن بقائے باہمی اور انصاف کا دین ہے۔
ایرانی صدر نے اپنے مبارکباد کے پیغام کے آخر میں پورے عالم اسلام کے لئے امن، انصاف، دوستی، ترقی کی دعا کی ہے۔