Mar ۳۰, ۲۰۲۶ ۰۱:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران کی سرحدوں سے دور ہونے کے سوا امریکہ کے پاس کوئی چارہ نہیں، فضائیہ کمانڈر

 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر، جنرل سید مجید موسوی نے کہا ہے کہ ایران کے گرد فضائی نگرانی، اور امریکی افواج کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری رہے گا، اور جلد ہی مزید اہم اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔

سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر، جنرل سید مجید موسوی نے کہا ہے کہ ایران کی انٹیلی جنس برتری اور فوجی کارروائیوں کے باعث امریکہ کو ایران کی سرحدوں سے دور جانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ایواکس طیاروں کے ڈھانچے، ایندھن بردار طیاروں اور تباہ شدہ تنصیبات اس بات کی گواہ ہیں۔ یہ سلسلہ جاری رہے گا اور جلد ہی مزید قیمتی اہداف کو اس فہرست میں شامل کیا جائے گا۔
جنرل موسوی نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو خطے میں ایران کی بڑھتی ہوئی فوجی صلاحیتوں کے پیش نظر، ایران کی سرحدوں سے فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس