Mar ۳۰, ۲۰۲۶ ۰۱:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران کا وزیر خارجہ کا امریکا اور اسرائیل پر الزام، علم کو بم سے نہیں چھینا جا سکتا

 ایران کے وزیر خارجہ، سید عباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایرانی یونیورسٹیوں پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات امریکہ اور اسرائیل کی مایوسی کو ظاہر کرتے ہیں۔

سحرنیوز/ایران:ایک بیان میں، وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل اور اس کا مجرم اور شریک امریکہ اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ وہ بمباری کے ذریعے علم و دانش کو ختم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سوچ ایرانی سائنسدانوں کے قتل، ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں اور اب یونیورسٹیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں واضح طور پر نظر آتی ہے۔
سید عباس عراقچی نے زور دیا کہ ان کی یہ کارروائیاں مکمل طور پر بے بسی کا نمونہ ہیں اور یہ نہ صرف ناکام ہوں گی بلکہ ایرانی عوام میں علم حاصل کرنے کی خواہش اور سائنسی ترقی کے عزم کو مزید فروغ دیں گی۔  

انہوں نے کہا کہ ایران کے عوام علم و تحقیق کے راستے پر گامزن رہیں گے اور ان ہتھکنڈوں سے متاثر نہیں ہوں گے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس