حنرل محمد اکرم نیا: مریکہ اور اسرائیل کی کارروائیوں نے آبنائے ہرمز کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرم نیا نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیوں نے آبنائے ہرمز کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران:تہران سحر ٹی وی نیوز کے مطابق، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز ہمیشہ ایک پرامن اور محفوظ گزرگاہ رہی ہے، جہاں سے نہ صرف خطے کے بلکہ دیگر ممالک کے جہاز بھی باآسانی گزرتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کا ایران کے ساتھ اصل مسئلہ جوہری پروگرام نہیں ہے، کیونکہ اوباما کے دور میں یہ مسئلہ ایک معاہدے کے ذریعے حل ہو چکا تھا، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور میں اس معاہدے کو ختم کر دیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ اپنے وعدوں اور بین الاقوامی قوانین کا پابند نہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ کا اصل مسئلہ ایران کی خودمختاری اور طاقت ہے، اور یہی وجہ ہے کہ وہ ایران پر دباؤ ڈال رہا ہے، جبکہ دنیا میں کم ہی ممالک ایسے ہیں جو مکمل خودمختاری رکھتے ہیں۔
انہوں نے اسرائیل کے حوالے سے کہا کہ حالیہ عرصے میں اسرائیلی اور امریکی حکام نے گریٹر اسرائیل جیسے منصوبوں کا ذکر کیا، جس کا مقصد خطے کے ممالک کو تقسیم کرنا ہے۔ ان کے مطابق اس سوچ کے تحت ایران، سعودی عرب، عراق اور شام جیسے ممالک کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی بات کی گئی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel