Sep ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  • دہشتگردوں کے خاتمے پر تاکید

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے دہشتگردوں کے خاتمے پر تاکید کی ہے۔

  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر حسن روحانی نے منگل كے روز ثقافتی انقلاب كی اعلی كونسل كے اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے عید غدیر کی آمد پر مبارکباد دی اور موصل، حلب، تلعفر، ديرالزور اورعرسال ميں دہشتگردوں كے خلاف حاليہ كاميابيوں كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ شام، عراق اور لبنان ميں حاليہ كاميابياں دہشتگردوں كے خاتمہ اور خطے کی ترقی كے لئے اميد كی كرن ہيں.

دوسری جانب روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اپنے ایک پیغام میں شام کے صدر بشار اسد کو صوبہ دیر الزور میں شامی فوج کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

روسی صدر نے دیرالزور کا محاصرہ توڑنے کو بہت اہم قراردیتے ہوئےکہا کہ شامی سرزمین کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے سلسلے میں دیررالزور کی کامیابی بڑی اہم کامیابی ہے۔

 

ٹیگس