Sep ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • امریکہ کی تسلط پسندانہ اور دھمکی آمیز پالیسی کی ناکامی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے جاپانی وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسی اور اس کے دھمکی آمیز رویے کے کامیاب اور مؤثر نتائج بر آمد نہیں ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے جاپانی وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی ماساهيكو كوموزا اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں جاپان اور ایران کے درمیان  گذشتہ 90 سال کے دوران  باہمی تعلقات اور تعاون کو مفید اوراہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جاپان کے سرمایہ کار اطمینان کے ساتھ ایران میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں کیونکہ ایران میں پائیدار امن و صلح برقرار ہے۔

صدر حسن روحانی نے گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کو کامیاب اور عالمی معاہدہ قراردیتے ہوئے کہا کہ جاپان نے اس معاہدے کے دوران مذاکرات میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے۔

صدرمملکت حسن روحانی نے کہا کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کے مطابق عمل پیرا ہے اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی بھی اپنی متعدد  رپورٹوں میں  اس کی تائید بھی کرچکی ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ دنیا کی تمام مشکلات کو مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے۔

صدرمملکت نے کہا کہ تہران ہرگز جوہری معاہدے كی خلاف ورزی ميں پہل نہيں كرے گا ليكن امريكہ كی جانب سے خلاف ورزی كی صورت ميں اس كا منہ توڑجواب ديا جائے گا۔

خطے ميں ہتھياروں كی دوڑ كے خاتمے پر زور ديتے ہوئے انہوں نے كہا كہ ہم ممالک كے خلاف پابندی عائد كرنے كےمخالف ہيں اور اس بات پر يقين ركھتے ہيں كہ دوسرے ممالک كےخلاف امريكہ كي پاليسی ہرگز كامياب نہیں ہو گی۔

اس ملاقات میں جاپانی وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی نے ایران کو خطے کا اہم ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد علاقائی ممالک کے لئے اطمینان بخش ہے اور ایران کا علاقائی اور عالمی سطح پر مسائل کو حل کرنے کے سلسلےمثبت کردار قابل قدراور قابل تعریف ہے۔

ٹیگس