ایران کے وزیرخارجہ کا دورہ عمان
Oct ۰۲, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
ایران کے وزیرخارجہ اپنےاہم علاقائی دورے کے پہلے مرحلے میں آج صبح مسقط روانہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سلطنت عمان اور قطر کے اہم دوروں کے پہلے مرحلے میں آج پیر کے روز عمان کے دارالحکومت مسقط روانہ ہوگئے.
محمد جواد ظریف کے علاقائی دوروں کا مقصد دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کرنا ہے.
ایران کے وزیر خارجہ اپنے عمانی اور قطری ہم منصوبوں کے علاوہ میزبان ملکوں کے بعض دیگراعلی حکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے.
اس دورے کے موقع پرمحمد جوادظریف باہمی تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کریں گے۔