غزہ میں غذائی قلت سے مزید چھے فلسطینی شہید
Jul ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
غزہ میں غذائی قلت سے مزید چھے فلسطینی شہید ہوگئے، بھوک کی شدت سے اموات کی تعداد ستاسی بچوں سمیت ایک سو تینتیس ہو گئی۔
سحرنیوز/عالم اسلام: عالمی ادارہ خوراک کے مطابق پانچ لاکھ افراد قحط جیسی صورتِ حال سے دوچار ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل نے سو ٹرک امداد جمع کرنے کی اجازت دی ہے، مہینوں کی ناکہ بندی کے باعث یومیہ کم از کم پانچ سو ٹرک امداد کی ضرورت ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فوجی آپریشن میں وقفے کے اعلان کے باوجود بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ترسٹھ فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جن میں چونتیس امداد کے متلاشی تھے۔ صیہونی فوج کی جانب سے غزہ کی بستیاں تباہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، صیہونی میڈیا نے بھی تباہ حال خان یونس اور بیت ہانون کے مناظر جاری کر دیے ہیں۔