ہندوستان: پہلگام حملے پر پارلیمنٹ میں زوردار بحث
ہندوستان کی پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس ایک ہفتے کے تعطل کے بعد اب اہم بحث کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: آج سے لوک سبھا میں پہلگام دہشت گردانہ حملے اور آپریشن سندور جیسے قومی تحفظ اور غیر ملکی پالیسی سے جڑے سنگین معاملات پر زوردار بحث شروع ہوئی ہے۔
پیر کو لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوتے ہی بہار میں ووٹر لسٹ پر اپوزیشن نے اپنی آواز بلند کرنی شروع کر دی۔
’آپریشن سندور‘ پر بحث شروع ہونے سے پہلے ہی ہنگامہ شروع ہو گیا اور ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
وہیں راجیہ سبھا کی کارروائی بھی ہنگامے کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑی۔ادھر سماج وادی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو کے بارے میں اے آئی آئی اے صدر مولانا ساجد رشیدی کے تبصرے پر بھی پارلیمنٹ میں ہنگامہ ہوا۔ وہیں پارلیمنٹ احاطہ میں بہار ووٹر لسٹ نظر ثانی معاملے پر اپوزیشن کا احتجاج جاری رہا۔
کانگریسی رہنما راہل گاندھی اور ملک ارجن کھڑگے سمیت اپوزیشن جماعتوں کے کئی رہنما اس مظاہرے میں شامل ہوئے۔
’آپریشن سندور‘ پر بحث کو لے کر اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ بھی مکمل طور پر فعال ہو گیا ہے۔
اس بحث کو لے کر اپوزیشن کا رخ واضح ہے۔