حیدر کرار نامی فوجی مشقوں کا تیسرا مرحلہ
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کی حیدر کرار نامی فوجی مشقوں کا تیسرا مرحلہ شروع ہو گیا-
ہمارے نمائندے نے خبر دی کی بری فوج کی حیدر کرار نامی فوجی مشقوں کے تیسرے مرحلے میں، جو ایران کی مغربی سرحدوں پر ہو رہی ہیں، بری فوج کی مختلف یونٹیں اور عراقی فوج کے دستے بھی شریک ہیں-
ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیر مسعود جزائری نے تیس ستمبر کو ایران کی مسلح افواج کے کمانڈروں کے اجلاس کے بعد بتایا تھا کہ عراق کی تازہ ترین صورت حال کے تناظر میں ایران اور عراق کی بری افواج کے مختلف دستے مغربی ایران کے سرحدی علاقوں میں، جو عراق سے متصل ہیں، فوجی مشقیں انجام دیں گے-
یہ فوجی مشقیں ایران کے مغرب میں عراق سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں انجام دی جا رہی ہیں-
حیدر کرار نامی فوجی مشقوں کے تیسرے مرحلے میں پیر کو نازعات نام کے این - ٹین میزائل کی بھی رونمائی کی گئی-
منگل کو ان فوجی مشقوں کا ایک نیا مرحلہ شروع ہو گا- بری فوج نے یہ فوجی مشقیں گذشتہ چوبیس ستمبر سے شروع کر رکھی ہیں جن میں اب عراقی فوج کے دستے بھی شامل ہو گئے ہیں-