ایران و پاکستان کی سرحدی منڈیوں کو فعال بنانے پر تاکید
پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ایران کے قونصلر اور پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے چیف سیکریٹری اورنگزیب حق نے سرحدی منڈیوں کو فعال بنانے پرزور دیا ہے
کوئٹہ میں ایران کے قونصلرجنرل محمد رفیعی اور صوبہ بلوچستان کے چیف سیکریٹری اورنگزیب حق نے پاکستان کی گوادر بندرگاہ میں ایران - پاکستان مشترکہ سرحدی کمیشن کے اکیسویں اجلاس کے انعقاد کے موقع پر دونوں ملکوں کی سرحدی منڈیوں کو فعال بنانے اور تفتان کوئٹہ روڈ کی تعمیرنو اور مرمت پر تبادلہ خیال کیا- اس اجلاس میں ایران کی چابہار بندرگاہ اور پاکستان کی گوادر بندرگاہ کے درمیان تعاون اور دونوں ملکوں کے درمیان اسمگلنگ کو روکنے کےطریقہ کار کے بارے میں بھی غورکیا گیا- ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ سرحدی کمیشن کا اکیسواں اجلاس تیرہ سے سولہ اکتوبر تک منعقد ہوگا- اس کمیشن کا اجلاس پہلی بار گوادر بندرگاہ پر منعقد ہو رہا ہے - اس کمیشن کے دوسرے اجلاس ایران کے شہر زاہدان یا پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ہوا کریں گے-