Oct ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۳ Asia/Tehran
  • تکفیری دہشتگردوں کا خاتمہ قریب

ایرانی مسلح افواج نے شامی علاقے حلب میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شریک سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا ہے کہ دہشتگرد اور تکفیری عناصر ختم ہونے کے قریب ہیں

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سپہ سالار میجر جنرل محمد حسین باقری نے شام کے مختلف علاقے بالخصوص حلب کا دورہ کیا اور اس موقع پر شامی سیکورٹی فورسز اور رضاکار فورس میں شامل اہلکاروں سے بھی ملاقات کی.اس موقع پر انہوں نے شامی فوج اور رضاکار فورسز کے درمیان مثالی ہم آہنگی اور تعاون کو سراہا.

جنرل باقری نے دہشتگردوں اور تکفیری عناصر کے خلاف شامی فوج اور رضاکار فورسز کی حالیہ فتوحات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا.

واضح رہے کہ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ منگل کے روز شام کے دورے پر پہنچے اور انہوں نے شامی ہم منصب، صدر بشار الاسد اور شامی وزیر دفاع کے ساتھ ملاقاتیں کیں.

 

ٹیگس