Oct ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • قاسم سلیمانی،ایران کے دوسرے وزیر خارجہ!!!

بعض سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ ایران کے دو وزیر خارجہ ہیں!

امریکن انٹرپرائیزز انسٹیٹیوٹ سے وابستہ امریکی سیاسی مبصر مائیکل روبین نے مغربی ایشیا (مشرق وسطیٰ) میں جنرل قاسم سلیمانی کے اہم اور مؤثر کردار کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایران کا دوسرا وزیر خارجہ گردانا ہے۔اس امریکی مبصر کا خیال ہے کہ خطے کی اسٹریٹیجی میں قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل سلیمانی کا بہت اہم ترین کردار ہوتا ہے۔خطے اور دنیا کے بعض دیگر ملکوں میں بڑھتا ہوا ایران کا اثر و رسوخ سبب بنا ہے کہ امریکن انٹرپرائیزز جیسے امریکہ کے اہم علمی اور سیاسی مراکز میں ایران موضوع بحث بنا ہے۔

ٹیگس